اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں وادی تیراہ اکاہ خیل اورشیر خیل درہ میں قائم شدت پسندوں کے مرکز پر پاکستان کی فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے ایک ازبک کمانڈر سمیت 6 شدت پسند مارے گئے جب کہ ذخہ خیل میں قائم اطلس مرکز پر بھی جیٹ طیاروں کی بمباری میں 5 شدت پسند مرکز کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فورسز کے ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ملک دین خیل اور کوکی خیل میں بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیاجس میں بڑے پیمانے پرہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،ادھر بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک اہلکارسمیت 3افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل پر نصب تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169